ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجے مالیاکی طرح سچن،ریکھاکو بھی راجیہ سبھا سے نکالاجائے:نریش اگروال

وجے مالیاکی طرح سچن،ریکھاکو بھی راجیہ سبھا سے نکالاجائے:نریش اگروال

Wed, 02 Aug 2017 10:52:47    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کے ایم پی نریش اگروال نے نامزدایم پی سچن تندولکر اور ریکھا کی غیر موجودگی کا ذکر کیا۔نریش اگروال نے کہا کہ جب سچن اور ریکھا ایوان میں آتے ہی نہیں ہیں، تو کیوں نہیں ان کی رکنیت منسوخ کرکے انہیں ایوان سے نکال دیا جائے۔آپ کو بتا دیں کہ سچن اور ریکھا کی موجودگی بہت کم رہی ہے۔نریش اگروال نے کہا کہ اگر ہم وجے مالیا کو ایوان سے نکال سکتے ہیں تو انہیں کیوں نہیں۔نریش اگروال اس سے پہلے بھی اس مسئلے کو اٹھا چکے ہیں۔مارچ میں انہوں نے ایوان میں کہا تھا کہ آئینی نظام کے تحت راجیہ سبھا میں 12ارکان نامزد کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور فلم سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں کو نامزد کیا جاتا ہے لیکن ایسے کئی رکن ایوان میں نہیں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ان کی دلچسپی اس میں نہیں ہے، اور اگر ان کی دلچسپی نہیں ہے تو انہیں استعفیٰ دے دیناچاہئے۔سچن تندولکر اور ریکھا دونوں ہی 2012میں ایوان میں نامزد ہوئے تھے،جس کے بعد تقریباََ 348دنوں میں سچن صرف 23دن اورریکھا صرف 18دن ہی ایوان میں رہیں،ابھی حال ہی میں بھی مانسون اجلاس میں بھی دونوں موجود نہیں ہیں۔وہیں گزشتہ بجٹ سیشن -31.1.2017سے 9.2.2017میں بھی دونوں صرف ایک ایک دن ایوان میں رہے۔غور طلب ہے کہ اس وقت راجیہ سبھا میں 12نامزد رکن ہیں جن میں سچن تندولکر، ریکھا، انو آغا، سبھاجی چھترپتی، سپنا داس گپتا، روپا گنگولی، نریندر جادھو، ایم سی میری کام، کے پاراسرن، گوپی سریش، سبرامنیم سوامی اور کے ٹی ایس تلسی شامل ہیں۔


Share: